عالمی بیچ جونیئر ہیند بال چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

120

اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام عالمی بیچ جونیئر ہیند بال چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میںجاری ہے تربیتی کیمپ میں 14 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں معاذ علی، مدثر علی، مجاہد علی، رضوان علی، عبدالرحمان سنیئر، حسن طارق، محمد رضوان، احمد حسن، عبدالرحمان جونیئر، محمد اظہر، محمد وقاص، ابرار الحسن، مبشر حسین اور محمد سہروز شامل ہیں اور کوچنگ فرائض نصیراحمد اور سلطان محمود مرزا انجام دے رہے ہیں جبکہ ہیڈ کوچ کے فرائض محمد عمران انجام دے رہے ہیں۔