عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کےلئے25جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

47
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ برطانیہ میں منعقد ہونے والی ایک روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ ٹریڈڈیلیگیشن آف سپورٹس گڈزسیکٹرٹو یونائیٹڈ کنگڈم‘‘‘ میں شرکت کے لیے 25جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش 30اپریل 2024 کو برطانیہ میں منعقد ہو گی جس میں کھیلوں کے سامان کے شعبے سے وابستہ افراد ، ادارےشرکت کے ذریعےاپنی مصنوعات کی نمائش کے ساتھ ساتھ عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔