عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

67

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے فرانس میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ٹیکس ورلڈ ‘‘ میں شرکت کے لئے جمعرات 9مئی تک درخواستیں طلب کر لیں۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش فرانس کے شہرپیرس میں 1جولائی تا 3جولائی تک جاری رہے گی جس میں تیار لباس ، تمام اقسام کا کپڑا اور اسیسسریز سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔