اقوام متحدہ ۔ 20 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے عالمی جرائم کی عدالت سے علیحدگی اختیار کرنے کے خواہاں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علیحدگی کے بجائے اس ادارے کی بہتری کےلیے کام کریں تو زیادہ مناسب ہوگا۔ سیکریٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے اپنی اخباری کانفرنس کے دوران بعض ممالک کی طرف سے عالمی جرائم کی عدالت کو مسائل کی وجہ قرار دینے کے حوالے سے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ممالک علیحدگی اختیارکرنےکے بجائے اس ادرے کی بہتری کےلیے کام کریں ۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت پر تعصبانہ موقف اپنانے کا الزام عائد کرتےہوئے رکنیت منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد برونڈی اور گیمبیا نے بھی علیحدہ ہونے کے اشارے دیئے تھے۔ اس سے پیشتر روس اور فلپائن نے بھی ادارے سے رکنیت واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔