نیویارک ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی بے یقینی میں اضافہ ہورہا ہے، رواں سال 8 ممالک کو 70 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی گئی۔آئی ایم ایف نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں عالمی ادارہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سیاسی، مالی و اقتصادی بے یقینی کی صورتحال بڑھ رہی ہےجس کے باعث آئی ایم ایف نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف اپنے رکن ممالک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع فنانسنگ کی منصوبہ بندی کررہا ہے، آئی ایم ایف تجارت اور مالی استحکام کے ساتھ ڈیبٹ ٹیکنالوجی اور تمام رکن ممالک کے لئے عالمی سطح پر مواقع پیدا کرنے پرتوجہ مرکوز کررہا ہے۔