عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 7 فیصد تک گر گئے

66

نیویارک/سنگا پور۔ 14 نومبر (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 7 فیصد تک گر گئے،برنٹ کروڈ سستا ہو کر 65 ڈالر اور اور امریکی کروڈ55 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔نیویارک مرکنٹائل کی عالمی منڈی میں بدھ کو امریکی تیل کی دسمبر کے لئے سپلائی کے نرخ 54.75 ڈالر فی بیرل تک جھول کھانے کے بعد 55.30 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے جبکہ برنٹ لندن کروڈ کے سودے گذشتہ 8 ماہ کی کم ترین سطح 64.61 پر بند ہوئے۔برنٹ کے نرخ اکتوبر میں اس وقت چار سال کی بلند سطح 86.74 ڈالر فی بیرل پر آگئے تھے جب امریکا نے ایران کے خلاف پابندیوں کے اطلاق کا اعلان کیا تاہم اس کے بعد سے بدھ تک اس کے نرخوں میں 25 فیصد تک کمی آ چکی ہے۔