
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور زرمبادلہ کی شرح میں اتار چڑھائو کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق (کل) جمعرات سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی جاری کی گئی نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت 5 روپے اضافے کے ساتھ 123 روپے فی لٹر، ڈیزل کی قیمت 5 روپیہ ایک پیسہ اضافے کے ساتھ 120 روپے 4 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 46 پیسے اضافے کے ساتھ 92 روپے 26 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے اضافے کے ساتھ 90 روپے 69 پیسے ہو گئی۔