عالمی منڈی میں ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

76

ٹوکیو ۔ 4 اپریل (اے پی پی) عالمی منڈی میں ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہواہے۔ ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج ٹو کام میں ستمبر کے لئے ربڑ کی سپلائی 1.6ین کے اضافہ کے ساتھ 185.4 ین فی کلو گرام اور اکتوبر کے لئے 167.2ین فی کلو گرام طے پائی،دوسری طرف شنگھائی فیوچرز ایکسچنج میں ستمبر کے لئے ربڑ کی سپلائی 100یوان کے اضافہ کے ساتھ 11770یوان(1755ڈالر)فی ٹن طے پائی۔سنگا پور سی کام ایکسچینج میں مئی کے لئے ربڑ کی سپلائی کے سودے قیمت میں0.7فیصد اضافہ کے ساتھ 147.4 یو ایس سینٹ طے پائی۔