عالمی نمبر ایک ایگا شیاں ٹیک اور اونس جبیریو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

170
بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 18 دسمبر شروع ہو گی

نیویارک۔9ستمبر (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک ایگا شیاں ٹیک اورتیونس کی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ اونس جبیر اپنی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

جبکہ بیلاروس کی آرینا سبالینکا اور فرانسیسی ٹینس سٹار کیرولین گارشیا سیمی فائنل رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک کے آرتھر ایشے سٹیڈیم میں جاری ہیں۔

ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں پائولش عالمی نمبر1 ایگا شیاں ٹیک نے دلچسپ مقابلے کے بعد حریف بیلاروس کی آرینا سبالینکا کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 6-3کی شکست کے باوجود اگلے سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے ہرا کر یو ایس اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

اس فتح کے ساتھ عالمی نمبر ایک ایگا شیاں ٹیک یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی پائولش خاتوں کھلاڑی بھی بن گئیں ،پولینڈ سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ ایگا شیاں ٹیک رواں سیزن میں سٹینڈ آؤٹ ڈبلیو ٹی اے پلیئر رہی ہیں۔

ایک اور سیمی فائنل میچ میں اورتیونس کی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ اونس جبیر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی ٹینس سٹار کیرولین گارشیا کو سیدھے سیٹس میں 1-6 اور 3-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پہلے سیمی فائنل سے قبل آرتھر ایشے سٹیڈیم میں ملکہ الزبتھ دوم کی یاد میں ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی گئی، جو 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھی۔