عالمی یوم ارض پرمیونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام واک کا انعقاد

117
Health Day
Health Day

چیچہ وطنی۔ 22 اپریل (اے پی پی):عالمی ارتھ ڈے کے موقع پر میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے زیر اہتمام میونسپل کمپلیکس سے آزادی چوک تک واک کا انعقادکیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مہتاب بلوچ، چیف آفیسر پرویز اختر، انسپکٹر وائلڈ لائف عبدالجبار اور محکمہ مال اور بلدیہ ملازمین نے واک میں شرکت کی ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا عالمی سطح پر ارتھ ڈے منانے کا مقصد ماحولیاتی نظام کی بحالی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی باہمی ذمہ داریوںکو اجاگر کرنا ہے، پاکستان عالمی برادری کے ساتھ ملکرارتھ ڈے منا رہا ہے،یہ دن ہمیں موجودہ اور آنے والی نسلوں کیلئے اپنے سیارے کی حفاظت کے لیے ہماری مشترکہ ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے،انہوں نے مزید کہا آج ہمیں اپنی روزمرہ زندگی میں ماحولیاتی بہتری کیلئے اقدامات اور کاربن اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کا عزم کرنا ہے۔