عالمی یوم جنگلات کے موقع پرشجرکاری مہم کی افتتاحی تقریبات

146
World Day of Forests
World Day of Forests

خانیوال ۔ 21 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عالمی یوم جنگلات کے موقع پرشجرکاری مہم کی افتتاحی پر ضلعی انتظامہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام محکمہ جنگلات کے تعاون سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گورنمنٹ ماڈل سکول اور پیرووال جنگل کچاکھوہ کے مقام پر پودے لگا کر شجر کاری کا افتتاح کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عزوبا عظیم، اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن صدف اکبر،طلبہ نے ڈی سی کے ہمراہ پودے لگائے-مہم کی افتتاحی تقریب میں محکمہ تعلیم،جنگلات کے افسران اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے- ضلع میں موسم بہار کے دوران تعلیمی اداروں کو 3 لاکھ اور محکمہ جنگلات کو جنگل میں 10 ہزار 800 پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے-ڈپٹی کمشنر نے طلباء میں پودے بھی تقسیم کیئے-

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عالمی یوم جنگلات کے موقع پر ماحول کے تحفظ کا عزم کرتے ہیں-درخت لگانا صدقہ جاریہ، ہے ہر شہری اپنے حصہ کا پودا لگائے-درخت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا سرسبز پنجاب پر خصوصی فوکس ہے اس لئے تمام محکمہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں-اس موقع پر سینئیر صحافی امتیاز علی اسد نے بھی خطاب کیا۔