عام انتخابات بارے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کروائی جائے گی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد

184

فیصل آباد۔ 04 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد محمد زبیر وٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے آئندہ عام انتخابات کے لئے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کروائی جائے گی اور اس کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی امیدوار کوپینا فلیکس لگانے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت یا شخص الیکشن کمیشن کے منظور شدہ سائز سے بڑے پوسٹر، ہینڈ بل، پمفلٹس، لیف لیٹس، بینرز اور پورٹریٹس نہیں لگائے گا اور نہ ہی تقسیم کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پوسٹرز18 انچ23 انچ،ہینڈ بلز،پمفلٹس،لیف لیٹس9 انچ 6 انچ،بینرز3 فٹ 9 فٹ اورپورٹریٹس2 فٹ 3 فٹ سائز سے بڑے نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لگائے گئے پینا فلیکس کو اتار دیا جائے گا۔انہوں نے امیدواران کو ہدایت کی کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں اور ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن مہم چلائیں۔