پشاور۔ 07 فروری (اے پی پی):عام انتخابات کے دن بی آر ٹی سروس ای آر ۔01 تمام سٹاپنگ روٹس اور فیڈر روٹس پر فعال رہے گی۔
ٹرانس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جنرل الیکشن کے دن یعنی 8 فروری بروز جمعرات مسافروں کی سہولت کے لئے بی آر ٹی سروس ای آر۔01 تمام سٹاپنگ روٹس اور فیڈر روٹس پر فعال رہے گی۔
بیان کے مطابق ایکسپریس روٹ ای آر۔01 کے علاوہ باقی تمام ایکسپریس روٹس پر سروس معطل رہے گی۔