اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عثمان بزدار پر عمران خان اور بیگم بشریٰ کا اتفاق تھا کیونکہ وہ کرپشن کا آلہ کار تھا، الزامات، معافیاں اور وضاحتیں عمران صاحب کی بچی کھچی سیاست ہے۔
جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے محب وطن لوگوں کو غداری سے لنک کرنا بشریٰ بی بی کا ویژن ہے، فارن فنڈنگ آپ کے جرائم کی ناقابل تردید شہادت ہے۔