
اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ متعلقہ عدالت نے آرزو کیس میں بچی کو بازیاب کروا کرشیلٹر ہوم میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جج نے آرزو کیس میں پولیس کو بچی بازیاب کروا کر شیلٹر ہوم میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی آئندہ سماعت جمعرات کو ہو گی۔