انقرہ ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) ترک پارلیمان نے کثرت رائے سے عراق اور شام میں موجود ترک فوجیوں کے مینڈیٹ میں 1 سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ترک پارلیمان نے اپنے نئے سیشن کے پہلے روز ہی بل کی بآسانی منظوری دے دی ہے۔حکمراں انصاف اور ترقی پارٹی ( اے کے پی) کے ارکان کے علاوہ حزب اختلاف کی سیکولر جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی ( سی ایچ پی) اور قوم پرست تحریک پارٹی ( ایم ایچ پی) کے ارکان نے اس کی حمایت کی ہے