بغداد ۔14مارچ (اے پی پی):عراق میں صحافی کو سرعام گولی مار کرقتل کر دیا گیا۔ العربیہ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں دن دیہاڑےایک صحافی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔عراقی وزارت داخلہ نے وسطی بغداد میں صحافی لیث محمد رضا کی سرعام گولی لگے سے ہلاکت کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ قتل کا نہیں بلکہ جھگڑے کا نتیجہ تھا۔
وزارت داخلہ نے بدھ کے روز فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک سرکاری بیان میں تصدیق کی کہ یہ واقعہ بغداد میں پیش آیا، جہاں عراقی نیوز ایجنسی (آئی این اے) کے لیے کام کرنے والے صحافی لیث محمد رضا اور ایک اور شخص کے درمیان جھگڑا بڑھ گیا۔
اس موقعے پر دوسرے شخص نے صحافی کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں موقعے پر ہی اس کی موت واقع ہوگی۔عراقی خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ وہ بغداد کے العرصات کےعلاقے میں ایک بندوق کی گولی لگنے سے مارا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572329