- Advertisement -
واشنگٹن ۔ 5 مئی (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ شورش زدہ ملک عراق میں پرتشدد حالات میں اضافے کا قوی امکان ہے۔ کارٹر نے یہ بیان عراق میں ایک امریکی بحریہ کے کمانڈو کی ہلاکت کے تناظر میں دیا ہے۔ امریکی کمانڈو عراق کے شمالی علاقے میں مارا گیا تھا۔ امریکی وزیر دفاع کے مطابق ’داعش کے علاقے کو محفوظ قرار دینے کا مطلب بقیہ تمام لوگوں کی جان و مال کو مزید خطرات میں ڈالنا ہے۔ ایشٹن کارٹر اِس وقت جرمن شہر سٹٹ گارٹ میں داعش کے خلاف قائم امریکی عسکری اتحاد کے رکن ملکوں کی میٹنگ میں شریک ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3573
- Advertisement -