عراق نے ملکی امور کے حوالے سے برطانوی سفیر کے تبصرے پر برٹش ناظم الامور کو طلب کر لیا

106

بغداد ۔19اگست (اے پی پی):عراق نے ملکی امور کے حوالے سے برطانوی سفیر کے تبصرے پر برٹش ناظم الامور کو طلب کر لیا۔

العربیہ کے مطابق عراق نے برٹش سفیر سٹیفن ہچن کے عراقی سلامتی اور سیاسی مسائل کے بارے میں تبصرے پر برطانیہ کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی سفیر کے تبصرے عراق اور اس کی حکومت کے حوالے سے تاریک تصویرکی عکاسی کرتے ہیں۔