- Advertisement -
اقوام متحدہ۔ 8 جون(اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسے عراقی سکیورٹی فورسز کی طرف سے فلوجہ سے جان بچا کر نکلنے والے مردوں اور بچوں کو بدسلوکی کا نشانہ بنانے کی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق فلوجہ کا کنٹرول داعش کے پاس ہے اور حکومتی فورسز کے حملے کی وجہ سے لوگ وہاں سے فرار ہو رہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق فرار ہونے والے بچوں اور مردوں کو عراقی سکیورٹی کے ہمراہ کام کرنے والے نجی عسکری گروپ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8019
- Advertisement -