بغداد۔19 نومبر(اے پی پی)عراق کے صدر برھم صالح خلیجی ممالک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نو منتخب عراقی صدر برہم صالح چند روز قبل خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوئے تھے اوردورے کے آخری مرحلے میں انہوں نے سعودی عرب میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔شاہ سلمان اور عراقی صدر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، سرحدوں پر امن وامان کے قیام اور دیگر علاقائی مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔