بغداد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) عراقی پارلیمنٹ نے کثرت رائے سے ملک میں شراب کی تیاری، فروخت اور درآمد پر مکمل پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کسی بھی فرد کو 10 ملین سے لے کر 25 ملین دینار (8000 سے لے کر 20000 امریکی ڈالر) تک کا جرمانہ کیا جا سکے گا۔ پابندی کے حامیوں کے مطابق یہ پارلیمانی فیصلہ ریاستی آئین سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے کیونکہ عراقی آئین کے تحت کوئی بھی ایسی قانون سازی نہیں کی جا سکتی جو اسلامی احکامات سے متصادم ہو