عطیات دینے والے مختلف اداروں اور تعلیمی کے اشتراک سے ملک بھر میں 4ہزار یتیم بچوں کو تعلیمی سہولیات اور شیلٹرز فراہم کیے گئے ہیں، ایم ڈی بیت المال

84

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ عطیات دینے والے مختلف اداروں اور تعلیمی کے اشتراک سے ملک بھر میں 4 تا 6سال کے 4ہزار یتیم بچوں کو تعلیمی سہویلات اور شیلٹرز فراہم کیے گئے ہیں ۔بچوں کے عالمی دن کے موضوع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا کہ پاکستان بیت المال یتیم بچوں کو شیلٹرز ،معیاری تعلیم اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خا نے مجھے یہ ذمہ داری سونپی ہے جسے نبھانے کے لئے تمام وسائل اور صلاحتیں بروئے کار لائی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال نے ملک بھر بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 38سویٹ ہومز بنائے ہیں جہاں پر یتیم بچوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جارہیں ہیں ۔