عظیم الشان سالانہ میلاد مصطفیٰ ﷺحق باہو کانفرنس 19 جنوری کو منعقد ہو گی

110

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ میلاد مصطفیٰ ﷺحق باہو کانفرنس 19 جنوری کو منعقد ہو گی۔ یہ کانفرنس اتوار19 جنوری کو دن ایک بجے ایف نائن پارک اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کی صدارت سرپرست اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین سلطان الفقر حضرت سلطان محمد علی کریں گے جبکہ چیئرمین مسلم انسٹی ٹیوٹ، دیوان آف ریاست جونا گڑھ و سیکرٹری جنرل اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین صاحبزادہ سلطان احمد علی خصوصی خطاب کریں گے۔