علاج میں لا پرواہی برتنے پر ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر کا فوری ایکشن

186

بھکر۔ 08 اگست (اے پی پی):بھکر کے چھ چک میں کتے کے کاٹنے سے زخمی بچے کی علاج میں کوتاہی برتنے کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کتے کے کاٹے سے زخمی بچے کا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں فوری علاج کرنے کے بجائے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کیا گیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھی بچے کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوتاہی برتی گئی جس پر بچے کو پرائیویٹ ہسپتال شفٹ کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق بچے کے ورثا ء کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کو بھی کارروائی کے لیئے لکھ دیا ہے اور دونوں ہسپتالوں کے متعلقہ ڈاکٹرز سے جواب طلب کر لیا ۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا ہے کہ عوامی خدمت میں کسی صورت کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جو کوتاہی برتے گا اُسے سزاملے گی۔