علاقائی تجارت کے فروغ کے لئے بھر پور کوششیں کی جائیں گی

75
سارک چیمبر کا امریکی نمائندگان کی طالبان حکام کے ساتھ ملاقات کا خیرمقدم، جنگ سے تباہ حال افغانستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی، صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک

اسلام آباد ۔ 05جون (اے پی پی) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور سینئر تاجر رہنما افتخار علی کہا ہے کہ علاقائی تجارت کے فروغ کے لئے بھر پور کوششیں کی جائیں گی۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جنوبی ایشیا میں محفوظ اور پرامن ماحول انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ علاقائی تعاون کو مزید تقویت دینے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سارک چیمبر کے صدر کے عہدے پر فائز ہونے کا مطلب رکن ممالک کے مابین اس حوالے سے نئے سرے سے تحریک پیدا کرنا ہے۔ افتخار ملک نے کہا کہ پاکستان کے پاس معاشی طاقت بننے کے لئے تمام وسائل موجود ہیں اور صرف جوش و جذبہ اور خلوص کے ساتھ سمت کے تعین کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے بہت بڑے معدنی وسائل ہی اسے معاشی مسائل سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ اپنے مو¿قف کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان جنوبی ایشیا میں تجارت اور صنعت کے فروغ کے لئے اپنی بہترین قائدانہ صلاحیتوں اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔