علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور میں قرنطینہ ہسپتال کا قیام، ڈاکٹر ندیم جان نے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

115
کچھ میڈیا پلیٹ فارمز بشمول سوشل میڈیا پر ڈائریکٹر ثمیر سعید کا عہدہ غلط لکھ رہے ہیں،ترجمان سول ایوی ایشن

لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور میں قرنطینہ ہسپتال کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق اس تقریب کے مہمان خصوصی نگراں وفاقی وزیر برائے صحت ندیم جان تھے ، وفاقی وزیر نے قرنطینہ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔

ڈائریکٹر بارڈر ہیتھ سروسز ڈاکٹر سید غلام مرتضیٰ شاہ اور ایئرپورٹ منیجر نذیر احمد خان بھی اسی موقع پر موجود تھے۔قرنطینہ ہسپتال کے قیام کا مقصد صحت کے حوالے سے مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ترجمان نے کہا کہ قرنطینہ ہسپتال کا مقصد متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام بھی ہے۔