لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلا ایئر سائیڈ سیفٹی آگاہی کورس ہوا۔ ترجمان سول ایوی ایشن نے ہفتہ کو بتایا کہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس کورس کا اہتمام سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا، کورس کا مقصد ایئرسائیڈ عملے کو سیفٹی پروٹوکولز کی جامع معلومات کی فراہمی کے ساتھ ان پروٹوکولز کو نافذ کرنے کی اضافی صلاحیت سے لیس کرنا تھا۔