30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومقومی خبریںعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں انسداد منشیات کے حوالے سے آگاہی سیمینار...

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں انسداد منشیات کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں انسداد منشیات کے حوالے سے گزشتہ روز آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد نے منشیات کے مضمرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات صرف فرد کو نہیں بلکہ معاشرے اور نسلوں کو تباہی کی طرف دھکیل دیتی ہے، مختلف ادارے منشیات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں ،اب یہ طلبہ کی ذمہ داری ہے کہ اس فریضے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی نارکاٹکس فورس عدنان شوکت نے علامہ اقبال اوپن یونورسٹی کی انسداد منشیات بارے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس سے نئی نسل شدید متاثر ہو رہی ہے، اینٹی نارکاٹکس فورس بنانے کا مقصد یہ تھا اس ملک کی سرحدوں کو منشیات کی ترسیل سے روکا جا سکے، ملوث گروہوں کی بیخ کنی کی جاسکے اور ایک ڈرگ فری سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں جہاں اس ملک کا مستقبل تیار ہو رہا ہے ،منشیات کے خطرے سے دوچار ہیں، اس لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے پاکستان کی تمام بڑی جامعات میں آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

فوکل پرسن ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان رانا شفیق نے انسداد منشیات سے متعلق اقدامات کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اینٹی نارکاٹکس فورس کی میڈیکل ڈاکٹر زہرہ کرن نے منشیات سے متاثرہ مریضوں کی ری ہیبلیٹیشن کے بارے میں بتایا جبکہ چیئرمین شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر ماجد محمود بگرام نے سٹریس مینجمنٹ پر پریزنٹیشن دی۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ کوورڈنیشن پروفیسر ڈاکٹر سید عامر شاہ نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ شعور کی بیداری کے بغیر منشیات کے خلاف جنگ جیتنا ممکن نہیں لہذا منشیات سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے۔ یہ سیمینار ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسز اور وائی پی ڈی سی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا جس میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، پرنسپل افسران اور طلباء و طالبات کی کتیر تعداد نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599309

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں