اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایم ایس کامرس کے سمسٹر بہار کے داخلوں کی آخری تاریخ 15 فروری ہے۔
منگل کو اوپن یونیورسٹی ترجمان کے مطابق ایم ایس کامرس میں داخلہ کے لئے ٹیسٹ 22 فروری کو ہوں گے جبکہ انٹرویو 23 فروری کو لئے جائیں گے۔ پروگرام کے لئے بزنس ایجوکیشن ، سی اے ،اے سی ایم اے ،اے سی سی اے اور کامرس میں 16 سالہ تعلیم کے حامل طلبہ اہل ہیں ۔ پروگرام میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ آن لائن http:// fmbp.aiou.edu.pk/ application/ index.php بھی درخواستیں دے سکتے ہیں۔
یونیورسٹی کی جانب سے پہلے سمسٹر کی فیس 36 ہزار 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد منیر احمد سے 9576281۔051 یا ای امیل ایڈریس [email protected] پر معلومات کے لئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔