علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2025ء کے داخلے یکم جولائی سے شروع ہو رہے ہیں، ریجنل ڈائریکٹر

5

مظفر آباد۔ 27 جون (اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹر شازیہ صدیق نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2025ء کے داخلے یکم جولائی سے شروع ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا مقصد معیاری، سستی اور گھر بیٹھے تعلیم کی فراہمی ہے اور مظفرآباد ریجن کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں طلبہ کو داخلہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں۔

داخلے میٹرک، ایف اے، بی اے، بی ایس، بی ایڈ، ایم اے، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز سمیت تمام تعلیمی سطحوں پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ڈیجیٹل داخلہ نظام کے تحت خواہشمند طلبہ آن لائن فارم پُر کر سکتے ہیں، فیس جمع کرا سکتے ہیں اور داخلے سے متعلق تمام معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹhttp://www.aiou.edu.pkسے حاصل کر سکتے ہیں۔ مظفرآباد ریجن کے تمام علاقوں میں داخلہ رہنمائی پوائنٹس اور ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جہاں طلبہ کی مکمل رہنمائی کی جاتی ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر شازیہ صدیق نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلہ نظام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور تعلیم کے اس باوقار سلسلے میں شامل ہو کر اپنے مستقبل کو روشن بنائیں۔انہوں نے کہا کہ داخلے سے متعلق مزید معلومات، فیس ڈھانچے اور اہلیت کے معیار کے لیے طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے رجوع کریں یا براہِ راست ریجنل کیمپس مظفرآباد سے فون نمبرز 05822-960540، 05822-960539 پر یا ای میل :[email protected] پر رابطہ کریں۔