علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں زرعی شعبے میں پروفیشنل اپ گریڈیشن کےلئے چھ ماہ دورانیہ کے کورسسز میں داخلوں کا آغاز

265

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے زرعی شعبے میں پروفیشنل اپ گریڈیشن کے لئے چھ ماہ دورانیہ کے 6۔مختلف زرعی کورسسز میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے، ان کورسسز میں گھریلو اور زرعی امور کا انتظام (میٹرک لیول) تیل دار فصلوں کی کاشت، جدید زراعت ، مرغبانی (میٹرک لیول) فارم مشینری،نفع بخش زرعی مہارتیں، پودو ںکی دیکھ بھال، پھلوں کی پیداوار اور ڈیری فارمنگ جیسے کورسسز شامل ہیں۔