33.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے "رزلٹ کی درستگی اور ری چیکینگ"کا آن...

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے "رزلٹ کی درستگی اور ری چیکینگ”کا آن لائن نظام متعارف کرادیا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے "رزلٹ کی درستگی اور ری چیکینگ”کا مربوط اور منظم آن لائن نظام متعارف کرادیا ہے۔اس نظام کے تحت ملک بھر سے یونیورسٹی کے طلبہ اپنے نتائج کی درستگی اور ری چکینگ کے لئے درخواستیں آن لائن جمع کرسکتے ہیں یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر امتحانات کے بکس کے اندر "رزلٹ ری چیکنگ اپلیکیشن”کے نام سے لنک کو کلک کرنے سے آن لائن فارم تک رسائی حاصل ہو جاتی ہے ۔ آن لائن فارم جمع کرنے کے بعد طلبہ اپنی درخواست کا سٹیٹس بھی اسی لنک سے معلوم کرسکیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=101424

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں