26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںعلامہ اقبال لائبریری علمی و فکری خزانہ ، نوجوانوں کے لیے روشنی...

علامہ اقبال لائبریری علمی و فکری خزانہ ، نوجوانوں کے لیے روشنی کا مینار ہے،پرنسپل ضیاء اللہ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 21 اپریل (اے پی پی):علامہ اقبال لائبریری کا دورہ میرے لیے باعثِ افتخار و مسرت ہے،یہ علمی و فکری خزانہ ہمارے نوجوانوں کے لیے روشنی کا مینار ہے،یہ لائبریری قومی ورثہ ،قومی امانت ہے نوجوان بہتر مستقبل اچھی صحت کے لیے لائبریری میں آکر اپنا زیادہ وقت مطالعہ میں صرف کریں ۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول سیالکوٹ سٹی سر ضیاء اللہ نے علامہ اقبال لائبریری پیرس روڈ میں محکمہ تعلیم کے افسران کے ہمراہ دورہ کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا جب تک لائبریری میں جدید ترین اشاعت شدہ کتابوں کے نسخہ جات مہیا نہیں کئے جاتے اس وقت نو جوان لائبریری کا رخ نہیں کرینگے اس لئے لائبریری نئ کتب کیساتھ اپڈیٹ رکھی جائے

، اس موقع پر انہوں نے خصوصی طور پر لائبریرین جناب طارق اقبال کی لائبریری کی بہتری کے لئے سر انجام خدمات پر کہا کہ انکی محنت، لگن اور شاندار انتظامات قابلِ تحسین ہیں۔ ان کی ذاتی دلچسپی اور نظم و ضبط نے اس ادارے کو ایک فعال علمی مرکز میں تبدیل کر دیا ہے۔ ان کی خدمات واقعی لائقِ قدر ہیں۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہاتاہم یہ وقت کی ضرورت ہے کہ علامہ اقبال لائبریری کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے تاکہ قاری کو سہولت میسر ہو اور کتب تک رسائی جدید طریقوں سے ممکن ہو۔

- Advertisement -

مزید یہ کہ لائبریری میں عہدِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کتب کا روزانہ کی بنیاد پر اضافہ کیا جائے تاکہ قارئین کو جدید علوم و فنون سے آگاہی حاصل ہو۔اسی طرح تحقیقی مقالہ جات کو بھی لائبریری کا حصہ بنایا جائے تاکہ طلبہ اور محققین کے لیے یہ ایک جامع علمی مرکز بن سکے۔ میں اس بات پر بھی زور دینا چاہوں گا کہ ہر نئی شائع ہونے والی کتاب لائبریری میں لازمی رکھی جائے اور حتیٰ کہ اس وقت تک کتاب کی اشاعت کی اجازت نہ دی جائے جب تک پبلشر لائبریری کے لیے نسخے فراہم نہ کرے۔

پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول سٹی سیالکوٹ نے اس موقع پر مزید کہا کہ انکی تمام طلبہ و طالبات اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ وہ اس لائبریری سے بھرپور استفادہ کریں، علم کی تلاش کو اپنی عادت بنائیں اور مطالعے کو زندگی کا مستقل حصہ بنائیں۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سیالکوٹ سٹی کی جانب سے ہم ایسے تعلیمی و تحقیقی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں علم کے نور سے منور فرمائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585005

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں