علامہ اقبال نے نظریہ پاکستان کی بنیاد رکھ کر تعمیرِ پاکستان کو ممکن بنایا، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا علامہ اقبال کی برسی کے موقع پر پیغام

286

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے علامہ اقبال کی برسی کے موقع پر اپنےپیغام میں کہا کہ آج ایک دانشور، فلسفی اور شاعر کی برسی کا دن ہے۔شہریار خان آفریدی نے کہا کہ ہم علامہ محمد اقبال کو اُن کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،

علامہ اقبال نے نظریہ پاکستان کی بنیاد رکھ کر تعمیرِ پاکستان کو ممکن بنایا۔شہریار خان آفریدی نے کہا کہ علامہ اقبال کشمیر اور کشمیری عوام کے سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے،علامہ اقبال کی کتاب ارمغانِ حجاز کا زیادہ تر حصہ کشمیر کیلئے وقف ہے۔شہریار خان آفریدی نے کہا کہ علامہ اقبال 1908 میں انجمنِ کشمیری مسلمانان کے سیکرٹری بھی رہے،اس سے ظاہر ہوتا ہے کے انکا دل سرزمین کشمیر کیلئے ہر لمحہ دعا گو رہا۔