عمانی عمرہ زائرین کی انشورنس فیس میں کمی، ویزا ایک سال کے لیے ہوگا، سعودی وزارت حج و عمرہ

225
Saudi Ministry of Hajj and Umrah
Saudi Ministry of Hajj and Umrah

ریاض ۔18جنوری (اے پی پی):سعودی وزارت حج و عمرہ نے مدینہ منورہ کی زیارت اور عمرے کے لیے ایئرپورٹس، بندرگاہوں او بری سرحدی چوکیوں کے راستے عمانی زائرین کو سال بھر مملکت میں داخلے سہولت دی ہے۔ العربیہ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہےعمان سے آنے والے زائرین نسک ایپ کے ذریعے عمرہ اور ریاض الجنہ کا پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

سعودی وزارت نے عمانی زائرین کو نسک ایپ کے ذریعے ویزے کے اجرا اور ویزے میں ایک سال تک توسیع کی سہولت دی ہے۔عمانی زائرین ایک سال کے دوران مجموعی طور پر نوے روز کے لیے ایک ویزے پر کئی بار آسکیں گے۔ وزارت حج نےعمانی زائرین کے لیے مکمل انشورنس کی قیمت 87.4 ریال سے کم کرکے 64.8 ریال کردی۔ وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہےکہ عمانی شہری ہر طرح کے ویزے پر نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ جاری کراسکیں گے۔