عمران خان اور ویٹوری کا ریکارڈ پاش پاش، سٹورٹ براڈ ٹیسٹ دنیا کے 18ویں باﺅلر بن گئے

116
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

ویشاکھا پٹنم ۔ 19 نومبر (اے پی پی) انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 18ویں باﺅلر بن گئے، براڈ نے بھارت کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 2 وکٹیں لیکر پاکستان کے عمران خان اور نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، عمران اور ویٹوری نے 362، 362 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ براڈ نے بھارت کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک وکٹ لیکر دونوں باﺅلرز کا ریکارڈ برابر کیا تھا اس کے بعد انہوں نے دوسری اننگز میں مرلی وجے اور لوکیش راہول کو آﺅٹ کر کے ان کا ریکارڈ توڑ دیا