27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںعمران خان بتائیں! ادارے کے سابق سربراہ کو ہٹانے کی وجہ بشری...

عمران خان بتائیں! ادارے کے سابق سربراہ کو ہٹانے کی وجہ بشری بی بی کی کرپشن نہیں تھی تو اور کیا وجہ تھی؟وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا ٹویٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ”جھوٹا” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نے اپنی اہلیہ بشرٰی بی بی کی بدعنوانی سے متعلق اس نیوز آرٹیکل کو رد کرنے کی کوشش کی جس میں کہا گیا تھا کہ بشرٰی کی کرپشن کی نشاندہی کے باعث اس نے ایک ادارے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

اتوار کو عمران خان کے تردیدی بیان پر اپنے ٹویٹ میں سوال اٹھاتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر یہ وجہ نہیں تھی تو کیا تھی؟ عمران خان بتائیں! صرف ایک وجہ کے باعث آپ کوئی اور وجہ نہیں بتا سکتے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ اصل وجہ یہی ہے

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=364409

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں