عمران خان غیر قانونی طریقے سے اسلام آباد کو یرغمال بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال

108

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی غیر قانونی طریقے سے اسلام آباد کو یرغمال بنا رہے ہیں جس سے پاکستان کا عالمی سطح پر برا تاثر جائے گا، عمران خان منفی سیاست کر رہے ہیں جسے عوام نے مسترد کر دیا ہوا ہے، عمران خان یورپ میں لندن اور روم کے اختجاج کی مثالیں تو دیتے ہیں لیکن انہیں یہ بھی پتہ ہونا چاہیے کہ وہاں پرامن اختجاج ہوتا ہے جس کے دوران ایک گملا تک بھی نہیں ٹوٹتا لیکن پی ٹی آئی تو طاقت کے بل بوتے پر یہاں دارالحکومت اسلام آباد کو ہی یرغمال بنانے کی بات کر رہی ہے اور 2014ءکے دھرنے میں بھی ان لوگوں نے جو کچھ کیا وہ سب جانتے ہیں، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پورے ملک میں جلسے جلوس کرتی آئی ہے جس میں حکومت نے انہیں بالکل بھی نہیں روکا بلکہ انہیں سیکیورٹی بھی فراہم کی لیکن اب ان کی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو بند کر دینے کی کال مناسب نہیں جو سمجھ سے بالا تر ہے