عمران خان میرے لیڈر ہیں، وزیراعظم کے خلاف ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا، وزیر دفاع پرویز خٹک کی پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو

47

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان میرے لیڈر ہیں، میں وزیراعظم کے خلاف ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ میں ٹی وی دیکھ کر حیران رہ گیا، میں نے گیس کے مسئلہ پر بات کی اور وزیر توانائی سے بات کی، ہمارا مقصد صوبے میں گیس کے مسئلے کے حوالے سے تھا۔

گیس کی سکیموں پر بات کی کہ وہ رکنی نہیں چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم کے خلاف نہیں ہوں اور نہ ہو سکتا ہوں اور نہ ایسا سوچ سکتا ہوں اس لئے ایسی گمراہ کن خبریں نہ چلائی جائیں۔