اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو نسل تیار کی ہے جلد یا بدیر یہ خود اس فصل کا مزہ چکھے گا۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی واحد کمائی یہ ہے کہ اس نے ایک ایسی نسل تیار کر دی ہے جو روبوٹ کی طرح اس کے جھوٹ کی پیروی کرتی ہے اور گالی گلوچ سے گفتگو کا آغاز اور اختتام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد یا بدیر یہ خود اس فصل کا مزہ چکھے گا۔