عمران خان نے چار سال اپنے دماغ سے صرف ملک کو لوٹا، باقی سب دوسروں کے کہنے پر کیا، مریم اورنگزیب

329
یوم تکریم شہداپاکستان ۔ آج شہدا، غازیوں، ان کے اہل خانہ اور وطن کے محافظوں سے یکجہتی کا فقید المثال مظاہرہ کر کے سانحہ 9 مئی کو ”نو“ کہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے چار سال اپنے دماغ سے صرف ملک کو لوٹا، باقی سب دوسروں کے کہنے پر کیا، جنرل باجوہ نے عمران خان اور عمران خان نے 22 کروڑ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا تھا، تمہیں کبھی آئی ایس آئی نے دوسروں کی کرپشن کا بتایا، کبھی باجوہ نے بتایا کہ تمہارے ثبوت کہاں ہیں۔

منگل کو عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے سوال کیا کہ باجوہ اپنی توسیع کے لئے امریکہ سے لابنگ کر رہا تھا اور تم بند کمرے میں اسے تاحیات ایکسٹیشن کی آفر کر رہے تھے؟ جنرل باجوہ نے ہزار بار کہا ہو تم نے اسمبلیاں کسی کے کہنے پر کیوں توڑیں، قوم کو چار سال سمجھ نہیں آیا ملک اور عوام کو تم نے کس طرح، کیسے اور کہاں کہاں سے لوٹا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام اور ملک کے ساتھ جو ہوا تاریخ میں کہیں کسی ملک کے ساتھ ایسا ظلم نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چار سال صرف اپنی بیگم اور ان کی سہیلی فرح گوگی کو نوازا، عمران خان نے آٹا، چینی، بجلی اور گیس مافیاز کو نوازا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ”ملک میں مارشل لاءلگا دیں“ کا بیان فارن فنڈڈ فتنے کی اصل نیت اور مقاصد کا ثبوت ہے۔ عمران خان نے سازش کر کے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نمائندوں کی توہین کی ہے۔