عمران خان پاکستان کے ایک ایسے راہنما ہیں جو درخت لگاتے ہیں اور اپنی قوم کی تعلیم میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، سید ذوالفقار بخاری

72
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے ایک ایسے راہنما ہیں جو درخت لگاتے ہیں اور اپنی قوم کی تعلیم میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔جمعرات کے روز اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے گلف نیوز کی ایک خبر لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان موجودہ دور سے بالاتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم نے نہ صرف قوم کو وبائی مرض سے نکالنے میں راہنمائی کی بلکہ وہ مستقبل کے لیے پاکستان کو سر سبز و شاداب بنا رہے ہیں۔