عمران خان کا مقصد سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال

105

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی سیاست کیلئے اندھے ہو چکے ہیں ان کا مقصد سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے۔ بدھ کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سی پیک پر بدترین حملہ کیا ہے، پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی کمپنی کا تعین پاکستان نہیں بلکہ چین کرتا ہے۔ حکومت چین کی طرف سے نامزد کردہ تین کمپنیاں بولی میں حصہ لیتی ہیں۔ سب سے کم بولی لگانے والی کمپنی کو پراجیکٹ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی سیاست کے لئے اندھے ہو چکے ہیں ان کا مقصد سی پیک کو سبوتاژ کرنا ہے۔