عمران خان کی مسلح افواج کو کمزور کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف

69

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی مسلح افواج کو کمزور کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف مہم شروع کر کے اپنے اقتدار کی ہوس کے لئے دبائو ڈال کر حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ عمران نیازی کی باوقار اداروں کو کمزور کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس کے بعد ان کی مایوسی میں اضافہ ہو گیا ہے۔