25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںعمران خان کے خلاف 60 ارب روپےکا کرپشن کیس ہے،سپریم کورٹ کو...

عمران خان کے خلاف 60 ارب روپےکا کرپشن کیس ہے،سپریم کورٹ کو عمران خان کی درخواست نہیں سننی چاہئے تھی ،عطاتارڑ

- Advertisement -

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف 60 ارب روپےکا کرپشن کیس ہے،سپریم کورٹ کو عمران خان کی درخواست نہیں سننی چاہئے تھی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس بند لفافہ آیاتھا جس کی انہوں نے منظوری دے کر190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ہماری پارٹی کے رہنمائوں کے ساتھ کیا نہیں ہوا،ہمارے پارٹی قائدین کو دو دو سال ضمانتیں نہیں دی جاتی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان فاشسٹ ہے اس کے کہنے پر لوگوں پرظلم کیاگیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ آج عدالت میں اسے عزت و تکریم دی گئی، آج آئین و قانون اور پارلیمنٹ کی توہین کی گئی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو عمران خان کی درخواست نہیں سننی چاہئے تھی۔ یہ میچ فکس تھا، خواجہ طارق رحیم کی آڈیو میں عدلیہ سے متعلق گفتگو سامنے آئی ہے ،آڈیو میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے حق میں فیصلہ آ ئے گا ،خواجہ طارق رحیم نےفیصلے کی پہلے ہی پیشنگوئی کردی تھی ، خواجہ طارق رحیم کی آڈیو سامنے آنے کے بعد کیا ججزاب بھی کیس سنیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ خواجہ طارق رحیم کے خلاف کارروائی کی جائے گی،ان کے خلاف درخواست دائر کی جائے گی ،خواجہ طارق رحیم سے پوچھنا چاہیے کہ ان کو فیصلے کا پہلے سے علم کیسے تھا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب مذاکرات کیسے ہوں گے۔ہم نے میثاق معیشت کی بات کی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گرفتار کرنے کا یہی طریقہ ہوتا ہے،عمران خان کو کس طریقے سے گرفتار کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد احتساب عدالت کا جج انصاف نہیں کر سکے گا۔پریس کانفرنس کے دوران خواجہ طارق رحیم کی عدلیہ سے متعلق گفتگو کی آڈیو بھی سنائی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=363124

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں