اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا معمولی سیاسی فائدے کی خاطر پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی کو بدنام کرنے اور دھمکیاں دینے کا معمول انتہائی قابل مذمت ہے۔
اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ عمران نیازی نے معمولی سیاسی فائدے کی خاطر پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی کو بدنام کرنا اور دھمکیاں دینا معمول بنا لیا ہے اس کا یہ فعل انتہائی قابل مذمت ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جنرل فیصل نصیر اور ہماری انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران کے خلاف بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا