عمرکوٹ،پرانے کنویں کی صفائی کے دوران تین افراد دم گھٹنے سے جاں بحق

109

عمرکوٹ۔ 17 نومبر (اے پی پی):چھور کے قریب گاؤں میں پرانے کنویں کی صفائی کے دوران تین افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے، عمرکوٹ چھور کے قریب تھر کے گاؤں میندرو جو پار میں گزشتہ پانچ سال سے زائد عرصہ سے بند پڑے کنویں کی صفائی کی غرض سے تین افراد حبیب اللہ ولد محمد شریف سمیجو،سکندر ولد آچار سمیجو اور بھموں بھیل کنویں پر پہنچے،پہلے ایک شخص کنویں میں اترا کافی دیر تک جب وہ واپس نہ نکلا تو باقی دو افراد بی کنویں میں اتر گئے کافی وقت گزرنے کے بعد وہ بھی کنویں سے باہر نہیں آئے جس پر گاؤں والوں کو شبہ ہوا کہ ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے تینوں افراد کنویں کے اندر دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے ہیں،

واقعے کی اطلاع پر گاؤں والے اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے،کھوکرا پار پولیس کا کہنا ہیکہ کنویں سے لاشوں کو نکالنے کی کوششیں شروع کردی ہیں آخری اطلاعات تک لاشیں نہ نکالی جا سکی تھیں،تین افراد کے جاں بحق ہونے پر گاؤں میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے جبکہ متاثرین کے گھروں میں کہرام مچا ہوا ہے۔