عوام الناس کے لئے 13روپےمیں روٹی کی فراہمی یقینی بنانےکاسلسلہ جاری،ڈپٹی کمشنر

116
Chief Minister Maryam Nawaz
Chief Minister Maryam Nawaz

نارووال،15 نومبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خصوصی احکامات کے تحت اورڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی ہدایت پرضلع بھرمیں شہریوں کو 13روپےمیں روٹی کی فراہمی کویقینی بنانےکاسلسلہ جاری۔

ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی طرف سےروزانہ کی بنیاد پرروٹی کے وزن اورقیمت مانیٹرنگ کی جارہی ہے،اس حوالے سےضلع کی تینوں تحصیلوں میں ماہ اپریل سے لیکرآب تک سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے9ہزار960انسپیکشنزکی گئیں جن میں5ہزار214خلاف ورزی کے مرتکب افرادکومجموعی طورپر69لاکھ14ہزار500سوروپےجرمانہ کیاگیااور4 تندورسیل کیے گئے۔واضح رہےکہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پرانڈسٹریزڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےتحت ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی طرف سے اسسٹنٹ کمشنرز اورسپیشل پرائس مجسٹریٹس پابندکیاگیاہےکہ وہ صارفین کو13روپے میں روٹی کی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہے۔