عوام دوست بجٹ پر نااہل لیگ کا رونادھونا قابلِ افسوس ہے، وفاقی بجٹ میں غریبوں کی حالت میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے،ڈاکٹر شہباز گِل

60

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب اور شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام دوست بجٹ پر نااہل لیگ کا رونا دھونا قابلِ افسوس ہے، نااہلوں کو ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی خبریں خوشدلی سے قبول کرلینی چاہیے،معاون خصوصی کا کہنا ہے کے چور مچائے شور کے مصداق لیگی درباریوں کو واویلا بند کرنا ہوگا،وفاقی بجٹ میں غریبوں کی حالت میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور حکومت تقریباً 60 لاکھ کم آمدنی والے افراد کے معیار زندگی میں بہتری لائے گی۔ انہوں نے کہا کے ہر شہری خاندان کو کاروبار کیلئے 5 لاکھ روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے، ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کے ہر دیہی خاندان کو فصل کی کاشت کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے اور فارمنگ کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دے جائیں گے

اس کے ساتھ کسانوں کو ٹریکٹر اور زرعی آلات کی خریداری کیلئے 2 لاکھ روپے کے بلا سود قرضے بھی فراہم کئے جا ئیں گے۔معاون خصوصی نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمیں پتا ہے کے شہباز شریف احتجاج کے دوران تقریر نہیں کر سکتے، شہباز شریف صرف اپنے سے کمزور لوگوں پر انگلی چلا کر احکامات جاری کر سکھتے تھے، ہم جانتے ہیں کےجب پارلیمنٹ کے اندر احتجاج ہو رہا ہو تو ان کے اندر اتنی قابلیت نہیں ہے کہ وہ تقریر کر سکیں، معاون خصوصی کا مذید کہنا ہے کے ہمیں اس بات کا ادراک تھا۔ لیکن آپ کو اس بات کا ادراک نہیں ہے کے آپ کے چور اور جھوٹے لیڈران احتجاج کے دوران تقریر نہیں کر سیکھتے،

جس دن سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے آپ نے اسمبلی کی کارروائی میں صرف ہلڑ بازی کی ہے، آپ نے وزیر اعظم کی تقریر کے دوران ہر دفعہ بدتمیزی اور ہلڑ بازی کی، اور کبھی بھی ان کی تقریر کو نہیں سنا، بلکے یہی رویہ آج فنانس منسٹر کی تقریر کے دوران بھی دیکھنے کو ملا ہے، اب جیسی کرنی ویسی بھری ہو گی، معاون خصوصی کا مزید کہنا ہے کے اب اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر جو رویہ رکھیں گے پاکستان تحریک انصاف بھی ویسا ہی رویہ کا جواب دیں گے،

اب اپوزیشن جس زباں میں بات کریں گے اسی زباں میں ان کو جواب واپس دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر یہ شروعات اپوزیشن کی طرف سے کی گئی تھی اب جواب بھی آپ کو ہی دینا پڑے گا، اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی بھارتی کمپنی سدھارت پرائیویٹ لمیٹڈ کے بزنس پارٹنر رہے ہیں

اور بھارتی کمپنی کے اکائونٹ سے 5 لاکھ 38 ہزار ڈالر شاہدخاقان عباسی کےاکائونٹ منتقل ہوئے اس کے علاوہ637 ملین روپے سے زائد کے فنڈز آپ اور آپکے کے بیٹے عبداللّہ کے اکائونٹ میں منتقل ہوئے۔ انہوں نے کہا کے شاہد خاقان کو سپیکر قومی اسمبلی سے کوئی خاص تکلیف ہے عباسی صاحب یہ ذاتیات کی نہیں اصولوں کی لڑائی ہے،اور اس لڑائی میں آپ درباریئت کا چشمہ پہنے چور پارٹی کا حصہ ہیں،معاون خصوصی کا کہنا ہے کے جھوٹوں کو عوامی بجٹ میں جھوٹ نظر آ رہا ہے تو نظر کا علاج کروائیں، جمہوریت کی جعلی علمبرداروں کو رٹے رٹائے بیانات کے بجائے اپنے کرپشن کا حساب دینا چاہیے۔